لندن کے نومنتخب مسلمان میئر صادق خان کو وکٹری اسپیچ کے دوران نسلی تعصب کا سامنا

بریٹن فرسٹ کے شکست خوردہ امیدوارپال گولڈنگ کو ایک مسلمان اور پاکستانی نژاد امیدوار کی فتح ہضم نہ ہوئی۔


ویب ڈیسک May 07, 2016
پال گولڈنگ کے اس عمل پر لندن کے شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،فوٹو:اسکرین گریب

WASHINGTON: لندن کے پہلے مسلمان پاکستانی نژاد میئر صادق خان بھی نسلی تعصب سے محفوظ نہیں رہے اور انہیں وکٹری اسپیچ کے دوران معتصب رویئے کا سامنا کرنا پڑا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جب لندن کے میئرکے الیکشن کے نتائج کا سرکاری اعلان کیا جارہا تھا تواس موقع پراسٹیج پرجارج گیلوے کے علاوہ میئرشپ کی دوڑمیں شامل تمام امیدوارموجود تھے اس موقع پر صادق خان کی کامیابی کے اعلان کے بعد جب انہیں وکٹری اسپیچ کی دعوت دی گئی تواس موقع پرقوم پرست اورمتعصب نظریات کی حامل جماعت بریٹن فرسٹ کے شکست خوردہ امیدوارپال گولڈنگ کو ایک مسلمان اور پاکستانی نژاد امیدوار کی فتح ہضم نہ ہوئی اور اس نے صادق خان کی تقریر شروع ہوتے ہی منہ دوسری طرف پھیر لیا اوراس وقت تک اپنے چہرے کو حاضرین کی جانب نہیں گھمایا جب تک دوسرے نمبر پرآنے والے امیدوار زیک گولڈ اسمتھ خطاب کے لیے نہیں آئے۔

https://twitter.com/LesleyLine/status/728852148541390848?ref_src=twsrc%5Etfw

متعصب سیاستدان پال گولڈنگ کے اس عمل پر لندن کے شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پال گولڈنگ نے صادق خان کو پیٹھ دکھائی ہے جب کہ پورے لندن نے فرسٹ بریٹن پارٹی سے اپنا رخ موڑ لیا ہے۔

واضح رہے کہ لندن کے پہلے مسلمان میئر صادق خان کو اس سے قبل بھی متعدد بار نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے ،انتخابی مہم کے دوران کنررویٹو پارٹی کے امیدوار زیک گولڈ اسمتھ نے بھی اس حوالے سے انہیں طنز کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں