بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت نے فرانسیسی بزنس مین سے شادی کرلی

بالی ووڈ ادکارہ کی یہ دوسری شادی ہے جس کی تقریب فرانس میں ہوئی۔


ویب ڈیسک May 07, 2016
بالی ووڈ ادکارہ کی یہ دوسری شادی ہے جس کی تقریب فرانس میں ہوئی۔

بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ ملیکا شراوت نے اپنے قریبی دوست اور فرانسیسی بزنس مین سائرل آکزین فینس سے دوسری شادی کرلی۔

بھارتی فلم نگری میں رواں سال بڑے بڑے اداکار شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جس کے باعث بڑی عمر کی اداکاراؤں کی شادی کا سیزن کہا جارہا ہے جب کہ اداکارہ پریتی زنٹا کے بعد ایک اور اداکارہ نے غیر ملکی سے شادی کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے اپنی قریبی دوست اور فرانسیسی بزنس ٹائیکون سائل آکزین فینس سے طویل معاشقے کے بعد شادی کرلی ہے جس کے بعد یہ اداکارہ کی دوسری شادی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ملیکا شراوت کی شادی کی تقریب فرانس میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوست احباب نے شرکت کی۔

دوسری جانب اداکارہ کے والد نے بھی شادی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی شادی کی بڑی تقریب جلد ہی ممبئی میں منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ ملیکا شراوت نے فلم نگری میں قدم رکھنے سے پہلے بھی شادی کی تھی جو کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں