مسلم لیگن کا انتخابی منشور ملک کی خودمختاری اور خوشحالی پر مشتمل ہوگا نواز شریف

نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن) کے اجلاس میں پارٹی منشور کو حتمی شکل دے دی گئی ۔


ویب ڈیسک November 17, 2012
مسلم لیگ (ن) نے اپنے دونوں ادوار میں منشور پرعملدرآمد کیا، نواز شریف ۔ فوٹو:آئی این پی

مسلم لیگ(ن) کے صدرنواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے ہماری جماعت کا منشور ملک کو خودمختار اور عوام کی خوشحالی جیسے نکات پر مشتمل ہوگا۔

لاہور میں نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن) کی منشور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی منشور کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، اقبال ظفر جھگڑا، احسن اقبال، چوہدری جعفر اقبال اور ہمایوں اختر سمیت پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) جب بھی ملک میں برسراقتدار آئی تو ملک کی خوشحالی میں اضافہ ہوا۔مسلم لیگ(ن)نے اپنے دونوں ادوار میں ناصرف اپنے منشور پر عمل درآمد کیا بلکہ کئی ایسے کام بھی کئے جن کا عوام سے وعدہ بھی نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے مارے عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں