کوئی کارکردگی سے خوش نہیں توبرطرف کردےاستعفیٰ نہیں دونگا چیئرمین نیب

کارروائی کے باوجود کرپشن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن اپنی ذمہ داریوں سے انحراف نہیں کروں گا۔


ویب ڈیسک November 17, 2012
نیب نے اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کی ہے ، فصیح الدین بخاری ۔ فوٹو : فائل

چئیرمین نیب ایڈمرل(ر) فصیح الدین بخاری نے کہا ہے کہ اگر کوئی میری کارکردگی سے خوش نہیں تو مجھے برطرف کردے لیکن کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک میں ریگولیٹری ادارے ناکام ہوگئے ہیں جس کے باعث کرپشن بڑھ رہی ہے۔ کرپشن نے ملک کے ہر شعبے کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کارروائی کے باوجود ہر نئے روز اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن وہ اپنی ذمہ داریوں سے انحراف نہیں کریں گے۔

فصیح الدین بخاری کا کہنا تھا کہ نیب نے اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کی ہے جس کے تحت بدعنوانی کے اسباب کے خاتمے کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں اور عہدیداروں کے تعاون سے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |