لوگ مجھے شکل وصورت سے بنگالی سمجھتے ہیں ودیا بالن

بار بار کولکتہ آنے جانے کی وجہ سے بنگالی بھی سیکھ لی ہے،بالی وڈ اداکارہ


Showbiz Desk May 08, 2016
جب بھی کولکتہ آتی ہیں یہاں کے لوگ ان سے بہت پیار کرتے ہیں، ودیا بالن۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ حسینہ ودیا بالن کہتی ہیں کہ ان بیشتر وقت چونکہ کولکتہ میں گزرا ہے اس لیے اکثر لوگ انھیں بنگالی سمجھتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ودیابالن کا کہنا تھا کہ انھوں نے 2003میں اپنے فلمی کیریئرکا آغاز بھی ایک بنگالی فلم''بھالو ٹھیکو''سے کیا تھا اور ایک مرتبہ پھر ان دنوں وہ اپنی نئی فلم ''کہانی 2''کی شوٹنگ کے لیے کولکتہ آئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ جب بھی کولکتہ آتی ہیں یہاں کے لوگ ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ودیا بالن نے کہا کہ یہاں بار بار آنے جانے کی وجہ سے وہ بنگالی بھی سیکھ گئی ہیں انھیں یہاں کے لوگوں سے بات چیت میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں