سندھ میں متعدد فیکٹریاں گیس چوری کرتے پکڑی گئیں

مجموعی طور پر 38560ایم سی ایف گیس چوری کی جس کی مالیت ساڑھے 3 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے

مجموعی طور پر 38560ایم سی ایف گیس چوری کی جس کی مالیت ساڑھے 3 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائنوں سے کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی۔


گیس چوری میں ملوث متعدد فیکٹریوں اور 1ہوٹل کے گیس کنکشن کاٹ کر ساڑھے 3 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں،گیس چوری میں ملوث فیکٹریوں میں 7 کا تعلق کراچی اور 1کا تعلق سکھر سے ہے۔ دستاویزات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 فیکٹریوں نے مجموعی طور پر 38560ایم سی ایف گیس چوری کی جس کی مالیت ساڑھے 3 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے، ان میں کراچی کی 7 فیکٹریوں نے 38538 ایم سی ایف گیس چوری کی ہے جس کی مالیت 3کروڑ 42لاکھ 66ہزار سے زائد بنتی ہے جبکہ سکھر کی فیکٹری نے 17 ہزار600روپے کی گیس چوری کی۔
Load Next Story