اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی سخت جدید فورجی جیمر لگا دیے گئے

پوری جیل کے تمام وارڈز،کمروں کی تلاشی کے دوران110موبائل سیٹ برآمد کر کے ان کے ملزمان کو قصوری سیل میں بند کر دیا گیا۔


Qaiser Sherazi May 08, 2016
پوری جیل کے تمام وارڈز،کمروں کی تلاشی کے دوران110موبائل سیٹ برآمد کر کے ان کے ملزمان کو قصوری سیل میں بند کر دیا گیا۔فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کے گرفتارملزم خالد شمیم کے وڈیو ریکارڈنگ اسکینڈل کے بعد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جیل میں جدیدترین نئے فور جی جیمر لگوادیے ہیں جس سے پوری جیل میں موبائل فون مکمل بندہونے کے ساتھ وائی فائی اورکمپیوٹر لنک بھی ختم کردیے گئے ہیں۔

یہ جیمرزاین آرٹی سی نے نصب کیے ہیں،جیل کے اوپر، گراؤنڈز اور ہر وارڈ، کمروں کے باہرلگائے گئے ہیں جبکہ پوری جیل کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ہر وارڈکی مانیٹرنگ کیلیے الگ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،تمام فورسزکے اہلکاروںکوجیل میں تعینات کیاگیاہے۔

پوری جیل کے تمام وارڈز،کمروں کی تلاشی کے دوران110موبائل سیٹ برآمد کر کے ان کے ملزمان کو قصوری سیل میں بند کر دیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل سعید اللہ گوندل نے تمام قیدیوں، حوالاتیوں کو وارننگ بھی جاری کی ہے کہ آئندہ جس قیدی سے موبائل فون برآمدہوگافون ضبط ہونے کے ساتھ قیدی کو قصوری چکی میں بندکیاجائے گا۔ موبائل فون کیلیے جیل میں زیروٹالرنس کر دی گئی ہے اور گارڈزکو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں