لیلٰی اپنے بیان پر جہانگیر بدر سے معافی مانگے اداکاروں کا مطالبہ

میرے خلاف پریس کانفرنس کرنے والے اداکار ہی نہیں، لیلیٰ کا جواب


ویب ڈیسک November 17, 2012
لیلٰی کے دعوے سے فلمی صنعت کی ساکھ کو ننقصان پہنچا، مدیحہ شاہ ۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستانی فلمی صنعت سے وابستہ فنکاروں نے اداکارہ لیلی کو جہانگیر بدر سے نہ معافی مانگنے کی صورت میں پیشہ وارانہ بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے ۔


لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ لیلی نے سینیٹر جہانگیر بدر کی جانب سے اپنی بہو بنائے جانے کا دعویٰ کرکے ناصرف سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ان کے اس دعوے سے فلمی صنعت کی ساکھ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔


اس موقع پر دردانہ رحمان کا کہنا تھا ایک اداکارہ اپنی حرکتوں سے بھارت میں پاکستان کی فلمی صنعت کو بدنام کررہی ہے جبکہ دوسری اداکارہ بے بنیاد دعوے کر رہی ہے۔ لیلٰی نے سینیٹر جہانگیر بدر سے فوری طور پر معافی نہ مانگی تو اس کا پیشہ ورانہ بائیکاٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار راشد محمود نے زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح فنکاروں کے لئے ضابطہ اخلاق تشکیل دینے کی اپیل کی ۔


دوسری جانب ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے لیلٰی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے والوں کو وہ اداکار نہیں سمجھتیں، یہ تمام ان کے انڈسٹری میں واپس آنے کے باعث پروپیگینڈا کررہے ہیں۔


واضح رہے کہ کچھ دن قبل اداکارہ لیلیٰ نے لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا کے سامنے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری سینیٹر جہانگیر بدر انہیں اپنی بہو بنانا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں