چنیوٹ میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

منڈی بہاؤالدین کے رہائشی تاج محمد اپنےاہلخانہ کےساتھ رشتہ داروں کے پاس تعزیت کیلئےجارہے تھےکہ حادثہ پیش آگیا، پولیس


ویب ڈیسک May 08, 2016

رسہ شیخ کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چنیوٹ میں رسہ شیخ کے قریب تیزرفتارڈمپر نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پرریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پرڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 خواتین دم توڑگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منڈی بہاؤلدین کے رہائشی تاج محمد اپنےاہلخانہ کے ہمراہ رشتہ داروں کے پاس تعزیت کے لئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔ پولیس نے کہا کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ شہبازشریف نے واقعے پراظہارافسوس کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپوٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں