پی ٹی آئی کا پشاور جلسے میں خواتین کو نہ بلانے کا فیصلہ

جلسے کیلئے 20 ہزار کرسیاں اور اسٹیج کی سیکیورٹی کے لئے 200 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، صوبائی آرگنائزر


ویب ڈیسک May 08, 2016
تحریک انصاف کے اسلام آباد اور لاہور میں ہونیوالے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں بدنظمی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کو ہونے والے جلسے میں خواتین کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی کو پشاور میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پشاور جلسے کے لئے 20 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی جب کہ اسٹیج کی سیکیورٹی کے لئے 200 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، صوبائی اورڈسٹرکٹ ممبرز کو بھی اسٹیج پر نشستیں دی جائیں گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور جلسوں میں بدنظمی کے واقعات کے بعد پشاور کے جلسے میں خواتین کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف فضل محمد کا کہنا ہے کہ پشاور جلسے کے لئے 9 کنٹینرز نصب کر دیئے گئے ہیں، پشاور کا جلسہ اسلام آباد اور لاہور کے جلسے سے بھی زیادہ کامیاب ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے کی خاص بات یہ ہے کہ ساونڈ سسٹم کی ذمہ داری ڈی جے ولی سنز کو دی گئی ہے جو کھلاڑیوں کو خون گرمائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے یوم تاتیس اور پھر لاہور میں یکم مئی کو ہونے والے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے تھے جس پر عمران خان کو معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |