انتخابی ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کے مشیر امیرمقام طلب
اگر امیر مقام آج شام تک پیش نہ ہوئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی آر او
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام کو طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر عنایت اللہ کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر مقام، ضلع ناظم پشاور محمد عاصم اور مسلم لیگ (ن) کے ارباب وسیم کو طلب کیا گیا لیکن اس کے باوجود یہ لوگ پیش نہیں ہوئے۔
دوسری جانب امیرمقام کے وکیل کا کہنا تھا کہ امیر مقام شانگلہ میں ہیں اور صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر آج حاضر ہونے سے قاصر ہیں لہذاٰ انھیں 2 دن کی مہلت دی جائے جس پر ڈی آر او کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر مقام کو آج طلب کیا گیا تھا اسلئے انھیں ہر صورت آج ہی پیش کیاجائے، اگر آج شام تک امیر مقام اور دیگر رہنما پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی آر او عنایت اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، اگر مولانا فضل الرحمان اور عمران خان نے بھی حلقے میں کوئی جلسہ کیا تو انھیں بھی نوٹسز جاری کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق مشیر وزیر اعظم انجینئر مقام اور ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے پی کے 8 کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر امیر مقام نے ترقیاتی کاموں کا اعلان جب کہ ضلع ناظم پشاور نے متاثرین میں چیک تقسیم کئے تھے۔ حلقے میں ضمنی انتخابات 12 مئی کو ہونے جا رہے ہیں۔