راول پنڈی میں جرائم کا ہفتۂ رفتۂِ
ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو قیمتی اشیاء سمیت دو گاڑیوں اور تین موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔
راول پنڈی اور اس کے قرب و جوار میں ہفتۂ رفتہ کے دوران قتل، چوری، ڈکیتی، اغوا، کار لفٹنگ کی متعدد وارداتیں ہوئیں۔تین مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت ایک بچہ دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ ویسڑیج کے علاقے میں تین سالہ بچہ اسرار خان کھیل رھا تھا کہ پڑوس میں گھر کی بیرونی جانب سے بنے زمین دوز واٹر ٹینک میں گر کر ڈوبنے کے بعد دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی نعش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔ تھانہ ٹیکسلا میں نبی جان نامی خاتون ٹریفک حادثے میں دم تو ڑ گئی۔ تھانہ ٹیکسلا کے ہی علاقے میں پولیس کو ایک لڑکی کی نعش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کی شناخت نہیں ہوسکی جسم جلا ہو ا تھا پولیس نے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گرجا میں ایک افغانی شخص کو پچیس سال قبل ہونے والے ہونے والے قتل کے انتقام میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس کے مطابق مرینہ بی بی نے بتایاکہ ان کا سابقہ پتا افغانستان کا ہے اور ا ب وہ گرجا روڈ پر رہاہش پذیر ہیں۔ پچیس سال قبل اس کے خاوند عبدالقیوم پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے سدا گل اور مرزا گل کے والد احمد خان کو قتل کردیا تھا، گذشتہ روز دونوں آئے اور چھریوں کے وار کرکے عبدالقیوم کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگئے، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق جہلم کا محمد نعیم، پرواز نمبر QR-319 میں کراچی سے دوہا کے راستے، یونان جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچا جہاں تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے چھ کلو نو پچاس گرام برآمد ہوئی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے۔
تھانہ ویسٹریج پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چند افراد مشکوک حالت میں محلہ علی آباد میں موجود ہیں جس پر چھاپہ مار کر ملزمان محمد دانش، شہزاد عباسی اور ساجد علی کو حراست میں لے کر تین پسٹل، اور گولیاں برآمد کر لیں گئیں جب کہ دو ریاض اور منہاج رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم علاقے میں ڈکیتی کی نیت سے موجود تھے۔
تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے نجی کلینک کی مالکن ڈاکڑ کو قتل کر کے پراسرار طور پر فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم گھریلو ملازم بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے مطابق31 اکتوبر کی شب ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاقے سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال کی مالکن ڈاکڑ راضیہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئی، جس کو سر اور جسم پر چوٹوں کے نشانات تھے، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی تو گھریلو ملازم غائب پایا گیا جب کہ دو موبائل فون بھی غائب تھے۔ گذشتہ روز پولیس نے ملزم شاہد کو اس کے ساتھی جہانزیب سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔
ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو نقدی زیورات قیمتی اشیاء سمیت دو گاڑیوں اور تین موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے علاقے پھڈانہ سے مسلح ڈاکو نوید کے گھر گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد سترہزار روپے کی نقدی، بھاری مالیت کے زیورات ، گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر اشیاء ، تھانہ آرے بازار کے علاقے سے نقب زن سپریم کورٹ کے وکیل یاسین خان سواتی کے گھر سے سات لاکھ اکسٹھ ہزار کی نقدی، اکیس تولے کے زیورات، دو لیپ ٹاپ، دو کیمرے، ساڑے بائیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ، اور دیگر اشیاء چرا لے گئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں راحت بیکری کے باہر کھڑی انشال فرہاد کی موٹرسائیکل، تھانہ ویسڑیج کے علاقے سے مصریال سے انور علی کی گاڑی، تھانہ ویسڑیج کے ہی علاقے سے مقبول بیکرز الٰہ آباد کے باہر سے آصف خان کی موٹرسائیکل، تھانہ سول لائن کے علاقے مریڑھ چوک واپڈا آفس کے باہر سے طارق محمود کی موٹرسائیکل نمبر، تھانہ نیوٹاون کے علاقے گلشن دادن خان سے سلیمان علی کی گاڑی چوری کرلی گئی۔
تھانہ رتہ امرال پولیس نے بیٹے کو قتل کرکے فرار ہونے والے باپ کو گرفتا رکر لیا گیا۔ ایس ایچ او انسپکڑ سید اظہر شاہ نے بتایاکہ ملزم گل زادہ خان نے چار نومبر کو اپنی اہلیہ سے رنجش اوربیس سالہ بیٹے عمر فاروق کے ماں کی طرف جھکاؤ پر مشتعل ہو کر اسے قتل کر دیا تھا اور فرارہوگیا تاہم گذشتہ روز اسے گرفتار کرلیا گیا، اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے ۔
تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل اور تھانہ ویسڑیج کے علاقے میں بے روز گاری سے تنگ آئے شخص نے خود کو پھندا دی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے گاؤں کاکا کے غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ اس نے چھوٹے بیٹے ثاقب کو بوجہ نافرمانی عاق کررکھا تھا، جس نے ناراض ہوکر فائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائی شمریز کو قتل کردیا۔ ادھر تھانہ ویسڑیج کے علاقے الٰہ آباد میں بے روز گاری سے دل برداشتہ شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق مختار بی بی نے بتایا کہ اس کا بھائی منیر عباس گھر موجود تھا جب کہ وہ اپنی دوسری بہن کے ساتھ باہر گئی تھی، گھر واپسی پر دروازہ نہ کھلا تو ایک عزیز سے دیوار پھلانگ کر دوازہ کھلوایا تو دیکھا بھائی منیر عباسی کی نعش سڑھیوں میں فون کی تار کے ذریعے پھندا لگی لٹک رھی تھی، فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دم تو ڑ گیا، پولیس نے رپورٹ درج کرلی ہے۔
تھانہ صادق آباد کے علاقے خرم کالونی، والدہ کے علاج کے لیے راول پنڈی آئے ہنگو پولیس کے ملازم کو پراسرار حالات میں اغوا کر لیا گیا۔ ڈبل کیبن گاڑیوں میں، جن پر وائرلیس سیٹ اور کمپیوٹر بھی نصب تھے، پر سوار بارہ مسلح افراد پولیس ملازم زبردستی اٹھا کر لے گئے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق بی بی سلطانہ نے بتایاکہ وہ ہنگو سے علاج کے لیے بیٹے مطیح اللہ کے ہم راہ، جو ہنگو پولیس میں حوالدر ہے، راول پنڈی آئی اور خرم کالونی میں ہمشیرہ کے گھر ٹھہری تھی کہ اچانک اس کے بیٹے کو مذکورہ گاڑیوں میں اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے گلریز سکیم میں شوہر نے اہلیہ کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق محمد آصف نے بتایا کہ اس کی ہم شیرہ مسرت بی بی کی تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل عابد خان سے شادی ہوئی تھی، گذشتہ روز بنہوئی نے مسرت کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور خود کو زخمی کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تھانہ رتہ امرال کے علاقہ سے6ملزمان نے کم عمر بچے شہباز کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مگر ملزمان نامزد ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیے گئے، سب انسپکٹر منور خان کا موقف ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے نفری اور گاڑیاں دست یاب نہیں ہیں۔ مغوی کی ماں فقراز بی بی نے درخواست میں بتایا کہ ملزم مدثر،ابرار،اعجاز،کوثر بی بی،حرا بی بی اور غزالہ نے دھوکے سے اغوا کیا ہے، مدثر نے اس کا5 لاکھ62 ہزار روپے کا مقروض ہے، اب وہ رقم معاف کرانے اور مقدمہ واپس لینے پر بیٹا چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔
تھانہ سول لائن کے علاقے مریڑھ حسن میں رشتہ نہ دینے کے تنازع پر نوجوان نے گھر میں گھس کر سانس کی بیماری میں مبتلا پندرہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے درخواست ملنے پر لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق رفیق محمود نے بتایا کہ پندرہ سالہ (الف ، بی بی ) سانس کی بیماری میں مبتلا ہے، اس کا رشتہ ہارون کے گھر والوں نے مانگا، انکار پر گذشتہ روز ہارون اس وقت گھر میں گھسا جب اس کی اہلیہ دیگر دو بچیوں کو سکول سے لینے گئی، ہارون کے ساتھی گھر کے باہر کھڑے رھے اور اس نے اسلحے کی نوک پر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ایس ایچ او سول لائن انسپکڑ راجا شکیل نے ایکسپریس کو بتایاکہ میڈیکل رپورٹ ملنے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔