افغانستان میں آئل ٹینکر دو بسوں سے ٹکرا گیا 73 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،مقامی حکام

ٹینکر آئل سے بھرا ہوا تھا اورتصادم کے ساتھ ہی اس میں آگ لگ گئی جس نے دونوں بسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا افغان حکام۔

افغان صوبے غزنی میں آئل ٹینکر اور 2 بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 73 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے غزنی میں مرکزی شاہراہ پر آئل سے بھرا ٹینکر 2 مسافر بسوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 73 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ٹینکر آئل سے بھرا ہوا تھا اورتصادم کے ساتھ ہی اس میں آگ لگ گئی جس نے دونوں بسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اوردیکھتے ہی دیکھتے تینوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئیں۔


مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو غزنی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 
Load Next Story