سارک کانفرنس کیلئے مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام جاری
مری ہاؤس کی تزئین و آرائش پر 50 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
رواں برس پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس کے لئے مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جس پر 50 کروڑ روپے سے زائد تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر رواں برس پاکستان میں ہونے والی سارک ممالک کی کانفرنس کے لئے مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کی ذمہ داریاں نیشنل کالج آف آرٹس کے ماہرین کے ذمہ لگا دی گئی ہیں اور اس پر 50 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مری ہاؤس کی تزئین و آرائش پر تمام سامان امپورٹڈ استعمال کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے مری ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔