کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم حملہ 14 افراد زخمی
سنگولین میں کریکر حملہ کرنے والے دونوں افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے، ایس پی لیاری
لیاری میں دستی بم حملے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے سنگولین میں ایک ہوٹل کے قریب دستی بم حملے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ ایس پی لیاری آفتاب نظامانی کا کہنا ہے کہ سنگولین میں کریکر حملہ لیاری گینگ وار کے گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ کے گھر کے عقب میں ہوا، 2 ملزمان کریکر لے کر بیٹھے تھے جو ان کے ہاتھ میں ہی پھٹ گیا، دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو سر اور سینے میں چوٹیں آئی ہیں جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔