شریف خاندان کا قومی خزانے سے 43 کروڑ روپے ذاتی گھرپرلگانا شرمناک عمل ہے عمران خان

شریف برادران نے قوم کا پیسہ ہمیشہ اپنے ذاتی مقاصد کیلئےاستعمال کیا،رائیونڈ روڈ کیس نیب میں موجود ہے،چیرمین پی ٹی آئی

عوام بھوکے مر رہے ہیں اور شریف برادران عوام کا پیسہ اپنے محلوں پر لگارہے ہیں , عمران خان : فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا سارک کانفرنس کے نام پر مری میں ذاتی گھر پر 43 کروڑ روپے مختص کرنا شرمناک عمل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام بھوکے مر رہے ہیں اور شریف برادران عوام کا پیسہ اپنے محلوں پر لگارہے ہیں، سارک کانفرنس کے نام پر مری میں اپنے گھر کی تزئین و آرائش کے لئے 43 کروڑ روپے قومی خزانے سے منظور کرانا شرمناک عمل ہے۔



چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان پہلی مرتبہ قوم کا پیسہ اپنے ذاتی استعمال میں نہیں لائے بلکہ انہوں نے قوم کا پیسہ ہمیشہ اپنے ذاتی مقاصد کےلئے استعمال کیا، رائیونڈ روڈ پر لگائے گئے 11 ارب روپے کا کیس اب بھی قومی احتساب بیورو کے پاس موجود ہے، یہی وجہ ہے کہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کے باعث عوام ٹیکس دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔






چیئرمین تحریک انصاف نے کراچی میں سماجی کارکن خرم ذکی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خرم ذکی کا قتل حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



Load Next Story