رنبیرکپور اپنی فلم کیلئے 10 کلو وزن کم اور پھر 20 کلو بڑھائیں گے

چاکلیٹی ہیروفلم سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔


ویب ڈیسک May 08, 2016
چاکلیٹی ہیروفلم سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فوٹو:فائل

BEIRUT: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور فلم نگری میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے پہلے10 کلو وزن کم کریں گے جس کے بعد انہیں 20 کلو بڑھانا ہوگا۔

نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے چاکلیٹی ہیرو نے بھی وزن میں کمی اور اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے فلم کے ابتدائیہ میں 10 کلو تک وزن کم کریں گے یہی نہیں انہیں اپنے وزن میں 20 کلو تک اضافہ بھی کرنا ہوگا جس کے لیے بالی ووڈ اداکار سنجے دت ان کی بھرپور مدد اوررہنمائی کریں گے جب کہ گزشتہ دنوں اداکاررنبیر کپور نے سنجے دت کے گھریلو حالات جاننے کے لیے بچوں سے ملاقات کی اور ساتھ کھانا بھی کھایا۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ رواں سال شروع ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔