مری میں کسی نجی عمارت کیلئے فنڈز مختص کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ترجمان وزیراعظم

گورنر ہاؤس مری تاریخی سرکاری عمارت ہے، ترجمان وزیر اعظم


ویب ڈیسک May 08, 2016
ورنر ہاؤس مری تاریخی سرکاری عمارت ہے جس کو محفوظ بنانے کے لیے اس کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے، ترجمان وزیر اعظم

وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مری میں کسی نجی عمارت کے لیے فنڈز مختص کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس مری تاریخی سرکاری عمارت ہے جس کو محفوظ بنانے کے لیے اس کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے موجودہ دور حکومت میں ایک دن بھی اس عمارت میں قیام نہیں کیا جب کہ مری میں کسی نجی عمارت کے لیے فنڈز مختص کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا سارک کانفرنس کے نام پر مری میں ذاتی گھر کی تزئین وآرائش پر 43 کروڑ روپے مختص کرنا شرمناک عمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں