لاہورمیں تربوز چوری کے الزام میں دکاندار نے 2 بچوں کو تشدد کے بعد برہنہ کردیا

دکانداربچوں کو پیٹتا رہا اور لوگ تماشائی بنے ان کی ویڈیو بناتے رہے۔


ویب ڈیسک May 08, 2016
دکانداربچوں کو پیٹتا رہا اور لوگ تماشائی بنے ان کی ویڈیو بناتے رہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: نشتر کالونی کی فروٹ منڈی میں انسانیت کی ایسی تذلیل کی گئی کہ سر شرم سے جھک گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نشترکالونی میں ایک دکاندار نے تربوز چرانے کےالزام پر پہلے 2 بچوں کو جی بھرکر پیٹا پھر انہیں برہنہ کر کے کھڑا کردیا۔ حد تو یہ ہے کہ وہاں موجود کسی بھی شخص نے اِس ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی بلکہ ان کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز نے خبر نشر کی تو پولیس نے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

دونوں بچوں کا موقف ہے کہ انہوں نے تربوز چرایا نہیں بلکہ خریدنے کی نیت سے تربوز کو دیکھ رہے تھے جب کہ دکاندار نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ غالب امکان تھا کہ بچوں نے تربوز چوری کی نیت سے اٹھایا تھا، اگر فوری ایکشن نہ لیا جاتا تو وہ تربوز چوری کرلیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں