ملکی سلامتی کو خطرے پر شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا اعلان

ان تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں جو شمالی کوریا کو دشمن کی نظر سے دیکھتے ہیں، کم جونگ آن


ویب ڈیسک May 08, 2016
جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انتہائی ایمان داری کے ساتھ ادا کررہے ہیں، کم جونگ آن فوٹو : فائل

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن کا کہنا ہے کہ اگر ملک کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارٹی اجلاس کے دوران شمالی کوریا کے صدر کم جونگ آن کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام ممالک سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں جو انہیں دشمن کی نظر سے دیکھتے ہیں تاہم شمالی کوریا اس وقت تک ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرے گا جب تک اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق نہ ہو جب کہ جنوبی کوریا سے تعلقات کی بہتری کے لیے بات چیت بھی کی جائی گی۔

شمالی کوریا کے صدر نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں انتہائی ایمان داری کے ساتھ ادا کررہے ہیں اور دنیا سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا اس سے قبل ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سمیت امریکا اور جنوبی کوریا پر حملے کی دھمکی دے چکا ہے جب کہ اقوام متحدہ جوہری تجربات پر شمالی کوریا پر معاشی پابندیاں بھی عائد کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |