یو اے ای میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے پاکستان تیسرے نمبرپر

پاکستانی سرمایہ کاروں کا نمبر تیسرا ہے جنہوں نے 8.4ارب درہم لگائے ہیں

پاکستانی سرمایہ کاروں کا نمبر تیسرا ہے جنہوں نے 8.4ارب درہم لگائے ہیں فوٹو : فائل

پاکستانی متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کرنے میں تیسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ریئل اسٹیٹ سیکٹرمیں دو کھرب چالیس ارب روپے لگائے ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق 2002میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے فری ہولڈ زون بنانے کے بعد عرب مارات پسندیدہ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے طور پر ابھری۔ دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بھارتی سرمایہ کار سر فہرست ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتیوں نے 2015میں دبئی میں ہونے والی کل 135ارب درہم کی سرمایہ کاری میں سے 20ارب درہم کا سرمایہ لگایا تھا۔

برطانوی سرمایہ کاروں نے 10.8ارب درہم کاسرمایہ لگایا۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کا نمبر تیسرا ہے جنہوں نے 8.4ارب درہم لگائے ہیں۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں دوکھرب چالیس ارب روپے بنتی ہے۔ عرب امارات کے ریئل اسٹیٹ سیکٹرمیں ایرانیوں کی سرمایہ کاری 4.6ارب درہم ہے۔
Load Next Story