گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی انڈیکس12حدیں عبور کر گیا

کم سے کم کاروباری لین دین 18کروڑ 55لاکھ 78 ہزار حصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 7ارب روپے تک محدود رہی

کم سے کم کاروباری لین دین 18کروڑ 55لاکھ 78 ہزار حصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 7ارب روپے تک محدود رہی۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا۔ انڈیکس 36200پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ انڈیکس 12 بالائی حدیں عبور کرتا ہوا 35900 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔

کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب سے زائدروپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا اور ایک روزہ مندی میں انڈیکس 151.77 پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ 4 روزہ تیزی کے سبب انڈیکس میں 1406.17 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی کے ساتھ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 36202 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 34400 پوائنٹس کم سطح پر بھی آگیا تھا۔ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس35800، 35700، 35600، 35500، 35400، 35300 35200، 35100، 35000، 34900، 34800 اور 35900 پوائٹس کی 12بالائی حدیں عبورکرنے میں کامیاب ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1254.40 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 34719.29 پوائنٹس سے بڑھ کر 35973.69 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 889.56 پوائنٹس کے اضافے سے 21095.17 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23953.98 پوائنٹس سے بڑھ کر 24615.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 96ارب 89کروڑ 68لاکھ 45 ہزار 305 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 72 کھرب 5ارب 96کروڑ 5 لاکھ 45ہزار 353 روپے سے بڑھ کر74کھرب 2ارب 85کروڑ 73لاکھ 90 ہزار 658 روپے ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ 28کروڑ 60لاکھ 69ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 18کروڑ 55لاکھ 78 ہزار حصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 7ارب روپے تک محدود رہی۔ گزشتہ ہفتے کے دوارن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1827کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 868 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 850 میں کمی اور 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story