ترک فضائیہ کی شام میں بمباری داعش کے55 شدت پسند ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ

ترک فورسز نے بمباری شام کے علاقوں سوران، تل الہسن، برغداد اور کوسا کجک میں کی، متعدد شدت پسندزخمی بھی ہوئے


News Agencies/AFP May 09, 2016
عراق میں اتحادی فوج کی فضائی کارروائی میں داعش کا اہم کمانڈر اور تنظیم کا جنگی امور کا نگراں ابو طلحہ السوری مارا گیا فوٹو : فائل

ترک فضائیہ کی شام کے شمالی علاقے میں بمباری کے نتیجے میں داعش کے 55 شدت پسندہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترک فوج نے سرحدی قصبہ کلیس پرمسلسل راکٹ داغے جانے کے جواب میں یہ کارروائی کی، بمباری شامی شہر حلب کے شمال میں کی گئی۔ ترک توپوں نے سوران، تل الحسن، برغداد اور کوسا کجک کے شامی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ بمباری میں داعش کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ ترک فوجی حکام نے حلب میں بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حملے میں داعش کے کارندوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق میں امریکا کی قیادت میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں داعش کا اہم کمانڈر اور تنظیم کا جنگی امور کا نگراں ابو طلحہ السوری ہلاک ہو گیا۔ اسپین کی حکومت کا کہنا ہے کہ 3 ہسپانوی صحافی جنھیں گزشتہ سال شام میں اغوا کر لیا گیا تھا کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اینتونیو پیمپلیگا، جوز مینیول لوپیز اور اینجل ساسترے 10 ماہ قبل شمالی شہر حلب سے لاپتہ ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں