بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی گرفتار

اشرف مگسی پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے بٹورنے کا الزام ہے، ذرائع


ویب ڈیسک May 09, 2016
اشرف مگسی پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے بٹورنے کا الزام ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

BEIJING: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کئے جانے کے بعد نیب نے صوبے بھر میں کارروائیاں تیز کردیں اور آج بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق اشرف مگسی کو مختلف تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا جب کہ انہوں نے من پسند افراد کو محکمے میں بھرتی کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے غیرقانونی بھرتیوں کے جرم میں اشرف مگسی کو عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے انہیں 13 نومبر 2014 کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں