گلوکارہ حمیرا ارشد نے ایک بار پھرعدالت میں خلع کی درخواست دائرکردی
روزکے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکارہوں اورشوہرکے ساتھ رہنا اب محال ہوگیا، گلوکارہ
گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر اداکار احمد بٹ سے خلع کے لئے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد نے فیملی کورٹ میں اداکار احمد بٹ سے خلع کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہراحمد بٹ کے ساتھ اب ان کے معاملات مزید خراب ہوچکے ہیں، بارہا منت سماجت کے باوجود شوہر لڑائی جھگڑے سے باز نہیں آتے، پہلے بھی بچے کی خاطر تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر تعلقات بہتربنانے اور ظلم سہہ کر بھی زندگی گزارنے کی کوشش کی لیکن اب روز روز کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے شوہرکے ساتھ رہنا محال ہوگیا ہے اوران جھگڑوں کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوچکی ہیں۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں علیحدگی کے حصول کے لئے اپنا حق مہر بھی چھوڑنے کے لئے تیارہوں،عدالت احمد بٹ سے طلاق کی ڈگری جاری کرے۔ عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی درخواست منظورکرتے ہوئے 10 مئی کو فریقین کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ حمیرا ارشد اور اداکاراحمد بٹ نے 2004 میں پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمات درج کرانے کے علاوہ پریس کانفرنس بھی کی تھی جب کہ گزشتہ برس مئی کے مہینے میں ہی گلوکارہ نے عدالت میں خلع کے لئے درخواست جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کے وقت 5 لاکھ روپے حق مہر مقرر ہوا تھا جو احمد بٹ نے ادا نہیں کیا تاہم اب بھی طلاق کے لئے اپنا حق مہر چھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔