پاکستان اسٹیل کرپشن کیس سابق چیرمین سمیت 64 ملزمان کی ضمانت میں 17 مئی تک توسیع

ملزمان نے من پسند ڈیلرز کو فائدہ پہنچانے کے لئے سستے داموں مصنوعات فروخت کیں، نیب

ملزمان نے من پسند ڈیلرز کو فائدہ پہنچانے کے لئے سستے داموں مصنوعات فروخت کیں، نیب فوٹو:فائل

پاکستان اسٹیل ملز کرپشن کیس سابق چیرمین معین آفتاب سمیت 64 ملزمان کی ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں کرپشن کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی،اس موقع پر نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن کیسز میں سابق چیرمین معین آفتاب سمیت 64 ملزمان نامزد ہیں، ملزمان نے من پسند ڈیلرز کو فائدہ پہنچانے کے لئے سستے داموں مصنوعات فروخت کیں اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب ملزمان کے وکیل کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔
Load Next Story