کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

رینجرز اختیارات میں 4 مئی سے 77 دن کی توسیع کی گئی، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک May 09, 2016
رینجرز اختیارات میں 4 مئی سے 77 دن کی توسیع کی گئی، نوٹی فکیشن. فوٹو؛ فائل

سندھ حکومت کی سفارش پر کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں 77 روز کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ حکومت کی سفارش پر رینجرز اختیارات میں 77 روز کی توسیع دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ رینجرز اختیارات میں 4 مئی سے 77 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کی صوبائی اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سندھ رینجرز صوبائی حکومت کے کسی بھی دفتر یا کسی ادارے پر چیف سیکریٹری سے پیشگی تحریری اجازت کے بغیر چھاپہ نہیں مار سکیں گے اور نہ ہی وہ پولیس کے علاوہ کسی اور ادارے کی معاونت کریں گے جس کے بعد رینجرز اختیارات کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی تو اسے یہ کہہ کر مسترد کیا گیا کہ سندھ رینجرز صوبے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کام کر رہی ہے جو وفاق کا بنایا ہوا قانون ہے اور کسی بھی صوبائی حکومت کو اس قانون میں تبدیلی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |