سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے 2 کمرے مکمل طور پر جل گئے

آگ لگنے سے سپریم کورٹ بار کا کانفرنس روم اور لائبریری کے سامنے والا کمرہ مکمل طور پر جل گیا۔


ویب ڈیسک May 09, 2016
سپریم کورٹ بار میں آگ لگنے کے واقعہ کی ذمہ داری چوہوں پر ڈال دی گئی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 2 کمرے اور ان میں رکھا فرنیچر مکمل طور پر جل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی عمارت میں آج صبح اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 2 کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کمروں میں رکھا تمام فرنیچر اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گیا۔ سپریم کورٹ کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے سپریم کورٹ کا تمام ریکارڈ محفوظ رہا کیونکہ آگ سپریم کورٹ بار کے کانفرنس روم اور لائبریری کے سامنے والے کمرے میں لگی ۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا جب کہ سپریم کورٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔

تحقیقات کے بعد سپریم کورٹ بار میں آگ لگنے کے واقعہ کی ذمہ داری چوہوں پر ڈال دی گئی جب کہ چوہوں کو پکڑنے کے لئے پاکستان ورکرز ڈپارٹمنٹ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ چوہوں کو پکڑنے کے لئے چوہے دان بھی منگوا لئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں