فون اسکریچ کارڈ کی فروخت پر ایکسائز ڈیوٹی لی جائے گیایف بی آر کا اصولی فیصلہ

ایف بی آر کے پاس اسکریچ کارڈ کے استعمال کے بجائے فروخت پر کمپنیوں سے ٹیکس وصول کرنے کے اختیارات ہیں۔


Irshad Ansari November 18, 2012
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کارڈ کی فروخت کے بعد ہی ایف بی آر کو جمع ہونا چاہیے ۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے سیلولر موبائل فون کمپنیوں اور دوسری ٹیلی کام کمپنیوں سے اسکریچ کارڈ کے استعمال کے بجائے فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے بھجوائے جانے والے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے لیٹر پرطلب کی جانے والی رپورٹ پر کیا گیا تاہم حتمی فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات پر کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آرنے اس لیٹر پر تمام سیلولر موبائل فون کمپنیوں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو خطوط ارسال کر دیے ہیں جن میں کمپنیوں سے کہا گیاہے کہ 5 دن میں اپنے نکتہ نظر اور موقف سے آگاہ کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کیلیٹر میں کہا گیا تھا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کارڈ کی فروخت کے بعد ہی ایف بی آر کو جمع ہونا چاہیے جس سے ایف بی آر کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ کمپنیوں کے جواب ملنے پررپورٹ تیار کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی اورعدالتی ہدایات پر عمل ہوگا تاہم ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے پاس اسکریچ کارڈ کے استعمال کے بجائے فروخت پر کمپنیوں سے ٹیکس وصول کرنے کے اختیارات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں