جماعت اسلامی کا پاناما لیکس پر کراچی سے خیبرتک ٹرین مارچ کا اعلان

پاناما لیکس نے سب کچھ کھول کررکھ دیا اورایوانوں میں بیٹھے لوگ آئندہ چند دنوں میں جیلوں میں ہوں گے،امیرجماعت اسلامی


ویب ڈیسک May 09, 2016
پاناما لیکس والوں کے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی، امیر جماعت اسلامی فوٹو:فائل

جماعت اسلامی نے پاناما لیکس کے معاملے پر کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کا اعلان کیا ہے جب کہ سراج الحق کا کہنا ہے پاناما لیکس والوں کے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیرصدارت مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاناما پیپرز میں پاکستانی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام سامنے آنے کے خلاف کراچی سے خیبر تک رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ٹرین مارچ شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرین مارچ میں شرکت کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی اور مارچ کے دوران تمام چھوٹے بڑے اسٹیشنز پر عوامی اجتماعات ہوں گے جس میں عوام کو متحرک کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ جماعت اسلامی کی ''کرپشن فری پاکستان'' مہم کا حصہ ہے جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق خود کریں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس نے سب کچھ کھول کررکھ دیا اورایوانوں میں بیٹھے لوگ آئندہ چند دنوں میں جیلوں میں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس والوں کے لئے اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی جس کے لئے بلوچستان اور سندھ کی جیلوں کو بھی رنگ و روغن کر لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |