تاجروں کومتبادل ڈسپیوٹ ریزولوشن میکنزم فراہم کردیامحمد علی

ایس ای سی پی کے سیکورٹیز بل، ایس ای سی پی ریگولیشن اینڈ انفورسمنٹ بل اور فیوچر ٹریڈنگ بل پارلیمنٹ کے پاس زیر غور ہیں۔


Khususi Reporter November 18, 2012
آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن میکنزم کے تحت تاجر برادری زیر التوا کیس عدالت سے باہر بھی نمٹاسکیں گے۔ فوٹو: فائل

چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان محمد علی نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی نے اسلامک انشورنس کے فروغ کیلیے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کیلیے تکافل رولز 2012 متعارف کرائے جبکہ ریگولیٹڈ انٹرپرائزز کو آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن میکنزم کی فراہمی کیلیے کراچی سینٹرفارڈسپیوٹ ریزولوشن کے ساتھ مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پردستخط کیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب جوڈیشیئل اکیڈیمی اور ایس ای سی پی کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سمپوزیم سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن میکنزم کے تحت تاجر برادی اپنے عدالتوں میں زیر التوا کیس عدالت سے باہر بھی نمٹاسکیں گے، اس کے علاوہ ایس ای سی پی کے سیکورٹیز بل، ایس ای سی پی ریگولیشن اینڈ انفورسمنٹ بل اور فیوچر ٹریڈنگ بل پارلیمنٹ کے پاس زیر غور ہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی نے فنانشل سیکٹر کی ترقی، پراڈکٹ ڈیولپمنٹ اور مارکیٹ انٹیگریٹی کیلیے تاریخی اقدامات کیے اورپارلیمنٹ سے منظورشدہ اسٹاک ایکسچینج کارپوریٹائزیشن، ڈی میوچلائزیشن اینڈ انٹیگریٹی ایکٹ 2012 اسٹاک مارکیٹس کی انٹیگریشن کیلئے انتہائی اہم ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |