رینٹ اے کار کے مالک کا قتل ملزمان گاڑی بھی لے گئے

کار میں سوار نامعلوم ملزمان حیات رند نامی شخص کی زرعی زمین پر ہاتھ پاؤں بندھی کپڑے میں لپٹی لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔

مقتول کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔ پولیس ۔ فوٹو : فائل

PARIS:
نامعلوم افرادنے کرائے پر کار سروس فراہم کرنیوالے 35 سالہ شخص کو ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کردیا اور لاش پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ مقتول کی نئی کار کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔


تھانہ پنیاری کے علاقے میں اکرم واہ کے قریب سیاہ رنگ کی بڑی کار میں سوار نامعلوم ملزمان حیات رند نامی شخص کی زرعی زمین پر ہاتھ پاؤں بندھی کپڑے میں لپٹی لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال پہنچایا۔ اے ایس آئی محمد حنیف کے مطابق متوفی کو کنپٹی پر گولی ماری گئی ہے۔ بعد ازاں لاش کومتوفی کے چچا مقبول نیازی نے35 سالہ فیروزنیازی کے نام سے شناخت کر لیا۔ مقبول نیازی نے ایکسپریس کو بتایاکہ متوفی3 بچوں کا باپ تھا۔
Load Next Story