انڈر19 کرکٹ ملتان کے خلاف حیدرآباد کواننگز سے شکست

لاہور راوی اور کراچی بلوز کا میچ دلچسپ ہوگیا،آخری روز کراچی کو فتح کیلیے92 رنز اور لاہور کو8 وکٹ کی ضرورت۔


Sports Reporter November 18, 2012
143 رنز کے تعاقب میں کراچی نے51رنز پر 2 وکٹیں کھو دیں۔ فوٹو : فائل

انٹر ریجن انڈر19 سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملتان نے حیدرآباد کو اننگز اور6 رنز سے مات دیدی۔

لاہور راوی اور کراچی بلوز کا میچ دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا،آخری روز کراچی کو فتح کیلیے92 رنز اور لاہور کو8 وکٹ کی ضرورت ہو گی،میزبان ٹیم کے توحید خان پہلی باری میں 6 اور دوسری میں5 وکٹیں لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے 6 وکٹ پر311 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئرڈکردی، سکندر خان نے144 اور مرتضیٰ علی نے 54 رنز بنائے، مہمان سائیڈکو اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے 189 رنز بنانا تھے مگر پوری ٹیم 181 پر ڈھیر ہوگئی۔

عبدالسمیع نے91رنز بناکر کچھ مزاحمت کی،مرتضیٰ علی نے4 وکٹیں اپنے نام کیں، عبداللہ اور محمد اسامہ نے2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں میزبان کا لاہور راوی سے میچ دلچسپ صورتحال اختیار کرگیا،مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 138 پر آئوٹ ہونے کے بعد حریف کو107پر ٹھکانے لگا دیا، توحید خان پہلی اننگز میں 6 اور دوسری باری میں5 وکٹیں لے اڑے،لاہور کے بیٹسمین دوسری باری میں بھی 112 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،143 رنز کے تعاقب میں کراچی نے51رنز پر 2 وکٹیں کھو دیں، اتوار کو آخری روز اسے فتح کیلیے مزید92 رنز درکار جبکہ مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہوگی۔

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں لاہور شالیمار کی ٹیم میزبان کیخلاف132 پر پویلین لوٹ گئی،نعمان اکرم 6 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، وارث خان نے 61 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دوسری باری میں بہاولپور نے 4 وکٹ کے نقصان پر191 رنز بنا لیے، رافع علی108 اور علی احمد 43 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔سرگودھا اسٹیڈیم میں فیصل آباد اور کوئٹہ کے مابین جاری میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے، کوئٹہ نے پہلی اننگز میں 279 رنز بنائے، سعید خان 112 کے ساتھ نمایاں رہے،شہابل خان نے 4 اور فہیم اشرف نے3 پلیئرز کو آئوٹ کیا، دوسری اننگز میں فیصل آباد نے ایک وکٹ پر27رنزبنا لیے۔

نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں پشاور نے229 رنز اسکور کیے، محمد حنیف78 اور امین جان54 رنز بنانے میں کامیاب رہے، عظیم باری ، ضمیر عباسی اور دلاور شاہ نے تین، تین وکٹیں اپنے نام کیں،دوسری اننگز میں کھیل ختم ہونے تک میزبان ٹیم نے 3 وکٹ پر125 رنز بنائے۔ جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں راولپنڈی اور سیالکو ٹ کے میچ کا بھی نتیجہ نکلتا دکھائی نہیں دیتا، دوسرے دن سیالکوٹ کی ٹیم 188 پر آئوٹ ہوگئی، وقاص علی73ناٹ آئوٹ اور نعمان انور43رنز کے ساتھ نمایاں رہے، راولپنڈی نے دوسری اننگز میں1 وکٹ پر 121رنز بنائے،شیراز لطیف 59 اور حسن رضا 25رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں