پولیو خاتمے میں ناکامی 2013 سے پاکستانیوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی لگنے کا خطرہ

گزشتہ سال 50کروڑ ڈالرامداد ملی، امسال 90 کروڑ ڈالرمتوقع ہے، فنڈزکی تفصیلات طلب کرلی

گزشتہ سال 50کروڑ ڈالرامداد ملی، امسال 90 کروڑ ڈالرمتوقع ہے،سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ،قائمہ کمیٹی نے گلوبل فنڈزکی تفصیلات طلب کرلی۔ فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ڈاکٹر کریم احمدخواجہ نے کمیٹی کوبتایاکہ 2013ء تک ملک سے پولیوکاخاتمہ نہ ہونے پرپاکستانیوںکوبیرون ممالک سفر پر پابندی کاسامنا کرناپڑسکتا ہے انہوں نے انکشاف کیاکہ عالمی سطح پر بیسیوںممالک نے پاکستانیوں کے سفرپرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔


کمیٹی نے صوبوںکو گلوبل فنڈز کی تقسیم کئے گئے فنڈزسے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلیں جبکہ کمیٹی نے 18ویں آئینی ترمیم کے تحت منتقل کی جانیوالی وزارتوںکے اثاثے تاحال صوبوں کو نہ دیئے جانے پر شدید تحفظات کااظہار کیا ہے۔

۔کمیٹی کااجلاس چیئر پرسن سینٹر فرح عاقل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے کمیٹی کوبتایاکہ گزشتہ سال قومی پروگرام کیلئے حکومت پاکستان کو گلوبل فنڈ کی مد میں 5سو ملین امریکی ڈالرکی گرانٹ ملی جبکہ 2012میں یہ گرانٹ 9سو ملین متوقع ہے جس پر کمیٹی نے صوبوں میں گلوبل فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار سمیت تمام تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب کرلیں سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ صوبوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے 21ویں آئینی ترمیم لانے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story