گال ٹیسٹ ہیراتھ نے کیوی بساط 221 رنز پر لپیٹ دی
سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر جوابی اننگز میں 9رنز پر دیموتھ کرونا رتنے کی وکٹ گنوا دی۔
گال ٹیسٹ میں رنگانا ہیراتھ نے نیوزی لینڈ کی بساط 221 رنز پر لپیٹ دی، لیفٹ آرم اسپنر نے 65رنز کے عوض5 وکٹیں لیں، کیوی بیٹسمین برینڈن میک کولم اور ڈینیئل فلائن نے نصف سنچریاں اسکور کیں، سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر جوابی اننگز میں 9رنز پر دیموتھ کرونا رتنے کی وکٹ گنوا دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر گال کی اچھی وکٹ پر کیوی بیٹسمینوں نے بڑا مجموعہ ترتیب دینے کا موقع ضائع کر دیا، پیسر شمندا ایرنگا نے اوپنر مارٹن گپٹل(11) اور کین ولیمسن (0) کو ایک ہی اوور میں پویلین واپس بھیجا، نوان کولاسیکرا نے مہمان کپتان روز ٹیلر(9) کی وکٹیں اڑا دیں، 40 پر 3وکٹیں کھوکر مشکلات میں گھرنے والے کیویز کو برینڈن میک کولم اور ڈینیئل فلائن نے چوتھی وکٹ کیلیے 90رنز کی شراکت سے سنبھالا دیا، دوسرے سیشن میں ہیراتھ کیخلاف جارحانہ انداز اختیار کرنا میک کولم کو مہنگا پڑگیا، ہیراتھ نے چھکا کھانے کے بعد اگلی ہی گیند پر انھیں آئوٹ کردیا،میک کولم نے 125 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 68رنز بنائے۔
فلائن53رنز بناکر ہیراتھ کی گیند پر وکٹ کیپر پرسنا کا کیچ بنے، یہ تین برس سے زائد عرصے میں ان کی پہلی ٹیسٹ ففٹی تھی، کروگر وان ویک28 ،جیمز فرینکلن 3 اور ڈگ بریسویل 12رنز بھی ہیراتھ کی جادوگری کی نذر ہوئے،ٹم سائوتھی(16) کو ایرنگا نے اپنا تیسرا شکار بنایا،ٹرینٹ بولٹ (7) کولاسیکرا کی دوسری وکٹ بنے، جیتن پٹیل12 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔سری لنکا نے جوابی اننگز میں 9 رنز پر ایک وکٹ کھو دی، نائٹ واچ مین سورج رندھیو3 پر ناٹ آئوٹ ہیںجبکہ تھارنگا پراناویتانا نے ابھی کھاتہ نہیں کھولا، ڈیبیو اوپنر دیموتھ کرونا رتنے صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔