احمدآباد ٹیسٹبھارت نے انگلینڈکے گرد گھیرا تنگ کرلیا

دوبارہ کھیلنے کا موقع ملنے پر انگلش بیٹنگ میں بھی جان پڑنے لگی، تیسرے دن کے اختتام پر بغیروکٹ گنوائے 111 رنز بنالیے.


Sports Desk November 18, 2012
احمد آباد ٹیسٹ: انگلش ٹیم kw پہلی اننگز کے خسارے سے نکلنے کیلیے مزید 219 رنز درکار۔ فوٹو : اے ایف پی

احمد آباد ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کے گرد گھیرا تنگ کرلیا، مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 191رنز پر ڈھیر کرکے فالو آن پر مجبور کردیا۔

دوبارہ کھیلنے کا موقع ملنے پر انگلش بیٹنگ میں بھی جان پڑنے لگی، تیسرے دن کے اختتام پر بغیروکٹ گنوائے 111 رنز بنالیے، اب بھی219 رنز کا خسارہ موجود ہے، پہلی باری میںاسپنرز پراگیان اوجھا نے5اور روی چندرن ایشون نے3وکٹیں لیں، امپائرنگ کا معیار ناقص رہا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیلیے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی گرفت سے بچ نکلنا دشوار دکھائی دے رہا ہے، فالوآن کے بعد اگرچہ انگلش ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 111 رنز بنالیے مگر اب بھی اسے پہلی اننگز کے خسارے سے نکلنے کیلیے مزید 219 رنز درکار اور پورے دو دن کا کھیل باقی ہے۔ ہفتے کے روز میچ کا اختتام ہوا تو الیسٹر کک 74 اور نک کامپٹن 34 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، یہ رواں برس میں انگلش اوپنرز کا دوسرا جبکہ کک ، کامپٹن جوڑی کا پہلا سنچری اسٹینڈ ہے۔

بھارت کو ان دونوں کی وکٹیں بھی ہاتھ آسکتی تھیں مگرکامپٹن کا 23 کے انفرادی اسکور پر گلی میں ویرت کوہلی نے کیچ ڈراپ کردیا،34 رنز پر کک کے خلاف امپائر علیم ڈار نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد کردی، بی سی سی آئی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سیریز میں ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تاہم اس میں شاندار ریکارڈ کے حامل علیم ڈار ذمہ داری دے رہے ہیں یہ اور بات ہے کہ ہفتے کو ان کا دن اچھا نہیں رہا۔ اس سے قبل بھارت نے ابتدائی دو سیشنز میں 150 رنز کے عوض 7 وکٹیں لے کر انگلش ٹیم کی پہلی اننگز کا خاتمہ 191 رنز پر کیا،پیٹرسن (17) کو اوجھا نے بولڈ کیا، ای ین بیل، اوجھا ہی کی گیند پر صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، کیچ ٹنڈولکر نے تھاما، کک 41 رنز پر ایشون کی گیند پر فرسٹ سلپ میں سہواگ کا کیچ بنے، سمت پٹیل 4 رنز پر ایشون کی گیند پر صاف ایل بی ڈبلیو ہوئے تاہم علیم ڈار نے اپیل مسترد کردی،10 رنز پر انھیں یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا جبکہ گیند واضح طور پر لیگ سائیڈ سے باہر جارہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں