آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈر کی ملاقات آئی ایس پی آر

جنرل جوزف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 09, 2016
جنرل جوزف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا، فوٹو: آئی ایس پی آر

BAHRAIN, SWAT: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ اس موقع پر جنرل جوزف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی کمانڈر کی ملاقات میں افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ جنرل جوزف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |