انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارتی کرکٹ حکام کو آزادی صحافت کا دشمن قرار دیدیا

بی سی سی آئی نے نیوز ایجنسیز کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی کوریج سے روکا ۔


Sports Desk November 18, 2012
آئی سی سی مداخلت کرتے ہوئے تمام نیوز آرگنائزیشنز کو سیریز کے میچز میں کام کرنے کی اجازت دلائے، انٹرنیشل اولمپکس کمیٹی ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارتی کرکٹ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھیں آزادی صحافت کا دشمن قرار دیا ہے۔

بی سی سی آئی نے نیوز ایجنسیز کے فوٹوگرافرز کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی کوریج سے روکا جس پر ان کی جانب سے بائیکاٹ جاری ہے، آئی او سی پریس کمیشن کے چیئرمین کیون گوسپر نے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی مداخلت کرتے ہوئے تمام نیوز آرگنائزیشنز کو سیریز کے میچز میں کام کرنے کی اجازت دلائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں