سری لنکن بولرز کو تحمل کا بھرپور صلہ ملا
ہیراتھ تحمل اور برداشت کے ساتھ درست ایریاز میں بولنگ کرتے رہے جس کی وجہ سے وہ 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
RIYADH:
نیوزی لینڈ سے پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز سری لنکن بولرز کو تحمل کا بھرپور صلہ ملا، اس سے قبل محدود اوورز کے میچز میں بارش دونوں ٹیموں کی برداشت کو آزماتی رہی ہے۔
گال ٹیسٹ کے پہلے روز موسم نے تو دخل اندازی نہیں کی مگر برینڈن میک کولم اور ڈینیئل فلائن نے خاص طورپر میزبان اسپنرز کو نشانہ بنایا،رنگانا ہیراتھ تحمل اور برداشت کے ساتھ درست ایریاز میں بولنگ کرتے رہے جس کی وجہ سے وہ 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، ان میں سے دوشکار ففٹی میکرز برینڈن میک کولم اور فلائن تھے، ہیراتھ کا کہنا ہے کہ میں نے گال میں ہی 1999 میں ڈیبیو کیا تھا، اس لیے یہ گرائونڈ میرے لیے خصوصی اہمیت رکھتا اور میں یہاں پر ابتدائی روز پانچ وکٹیں لینے پر کافی خوش ہوں۔