عراق میں ہوٹل کے باہر کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک 40 زخمی
دھماکا بعقوبہ شہر کے ریسٹورینٹ کے باہر ہوا جب کہ کارروائی میں داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
عراق کے شہر بعقوبہ میں ہوٹل کے باہرکار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر بعقوبہ میں ہوٹل کے باہر کاربم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ہوٹل کے باہر کھڑی کار میں ہوا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی لیکن دھماکے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں گزشتہ کئی دہائیوں سے خودکش حملوں اور بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہے جب کہ کئی افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔