عمران ہاشمی اور سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کی خواجہ نظام الدین اولیا کے مزار پر حاضری

سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر بننے والی فلم ’’اظہر‘‘ میں عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر بننے والی فلم ’’اظہر‘‘ میں عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کریں گے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اور سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین نے نئی آنے والی فلم ''اظہر'' کی کامیابی کے لیے خواجہ نظام الدین اولیا کے مزار پر حاضری دی اور دعا کی۔

بالی ووڈ میں فلم کی کامیابی کے لیے تشہیر بھی نہایت ضروری ہے اسی لیے نامی گرامی اداکار خود ہی فلم کی تشہیر کرتے ہیں اور نت نئے آئیڈیاز کے ساتھ فلم کی پروموشن میں مصروف ہوجاتے ہیں جب کہ بعض اداکاربغیر کسی رنگ و مذہب اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے درگاہوں پر بھی حاضری دیتے ہیں جس کے بعد اب ایک اور بڑے اسٹار اپنی فلم کی کامیابی کے لیے درگاہ جا پہنچے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی اپنی نئی آنے والی فلم ''اظہر'' کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کی مدد کے لیے بھارتی کرکٹر اظہرالدین بھی بھی ہمراہ ہیں جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اسٹارز نے فلم ''اظہر'' کی کامیابی کے لیے خواجہ نظام الدین اولیا کی درگاہ پر حاضری دی اورچادر بھی چڑھائی۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر بننے والی فلم ''اظہر'' 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story