ویمنز فٹبال’’ڈی‘‘سرٹیفکیٹ کوچنگ کورس کا آغاز

کورس کی بدولت خواتین کھلاڑی اپنی تعلیمی اور عملی مہارت کو نئے قوانین و ضوابط سے ہم آہنگ کر کے جدت اور بہتری لائیں۔


Sports Reporter November 18, 2012
فیفا ہائوس میں جاری کورس میں ملک بھر سے20 خواتین حصہ لے رہیں ہیں۔ فوٹو: فائل

پی ایف ایف ''ڈی'' سرٹیفکیٹ کوچنگ کورس برائے خواتین کا لاہور میںآغاز ہوگیا۔

فیفا ہائوس میں جاری کورس میں ملک بھر سے20 خواتین حصہ لے رہیں ہیں،اس کا بنیادی مقصد فٹبال میں جدت سے متعارف کرانا ہے،کورس21 نومبر تک جاری رہے گا،انسٹرکٹر طارق لطفی،اسسٹنٹ انسٹرکٹر کرن الیاس اور کورس کوآرڈینیٹر عارف صدیقی ہیں، افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ اینڈ کمپی ٹیشن مہمان خصوصی ونگ کمانڈر (ر) پرویز سید میر نے کہا کہ کورس کے انعقاد سے بین الاقوامی سطح پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ باحسن انداز سے کرنے کے ساتھ پاکستان میں فٹبال کلچر کو پروان چڑھانا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کورس سے ہمارے کوچز فٹبال میں نئی جدت لانے کے طریقہ کار سے متعارف ہو کر ملک میں انٹرنیشنل میعار متعارف کرانے میں معاون ثابت ہو سکیںگے۔ طارق لطفی نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ کھیل میں تبدیلیوں اور نئے قوانین و ضوابط سے کوچز کو آگاہ کروں، یہ شرکاکیلیے سنہری موقع ہے کہ کورس کی بدولت اپنی تعلیمی اور عملی مہارت کو نئے قوانین و ضوابط سے ہم آہنگ کر کے پاکستانی فٹبال میں جدت اور بہتری لائیں۔

کورس میں شرکت کرنے والوں میں سکینہ رحمٰن (لاہور)، رخسار راشد (کراچی)، تحریم صدیقی (کراچی)، سعدیہ شیخ (کراچی)، عدیلہ انصاری(کراچی)، آمنہ بی بی(پشاور)، صبا ناز (کراچی)، سدرہ جان (پشاور)، سدرہ رئوف (پشاور)، نبیلہ نظیر (بہاولپور)، سائرہ فیصل (لاہور)، جویریہ حسن(لاہور)، ثمینہ ذوالفقارعلی(فیصل آباد)، نائلہ اشرف (فیصل آباد)،عمارہ اشفاق (شرق پور)افشاں خادم( شرق پور)، صائمہ احسان (لاہور)، نسیم اختر (فیصل آباد)، حمیرا ذوالفقار (لاہور ) اور بشریٰ (لاہور) شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں