راجہ رینٹل کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ قیامت کی نشانی ہے راناثنااللہ

راجہ پرویز اشرف کی کرپشن کی کہانیاں ہر پاکستانی کی زبان پر ہیں، وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک May 10, 2016
راجہ پرویز اشرف کی کرپشن کی کہانیاں ہر پاکستانی کی زبان پر ہیں، وزیر قانون پنجاب، فوٹو؛ فائل

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے كہا ہے كہ اعتزاز احسن ملك ریاض كے پے رول پر ہیں جب کہ راجہ رینٹل كا وزیراعظم پاكستان سے استعفے كا مطالبہ قیامت كی نشانی ہے۔

پنجاب اسمبلی كے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ دو لوگ وزیراعظم سے استعفے كا مطالبہ كررہے ہیں جن میں ایك اعتراز احسن ہیں جن كوماہانہ ایل پی جی كے كوٹہ كی مد میں 50 لاكھ سے ایك كروڑ روپے تك ملتا ہے اور وہ ملك ریاض كے پے رول پرہیں جب کہ دوسرے راجہ رینٹل ہیں جن كی كرپشن كی كہانیاں ہر پاكستانی كی زبان پر ہیں اس لیے وہ اپنی حیثیت دیكھیں، ان کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ قیامت کی نشانی ہے۔

رانا ثنااللہ نے كہا كہ پی ٹی آئی كے جلسوں میں خواتین پر تشددعام سے بات بن گئی ہے، پشاور كے جلسے میں ایك عورت پرتشدد ہوا، پی ٹی آئی نے بے حیائی كے كلچر كو فروغ دیاہے جس كی جتنی مذمت كی جائے وہ كم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان كو مشورہ دیتا ہوں كہ وہ كركٹ بورڈ كے چئیرمین بن جائیں باقی كوئی كام ان كے بس كاروگ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں