عمران فاروق کیس ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت پر وفاق اور تفتیشی افسر سے جواب طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق اور تفتیشی افسر سے 17 مئی تک جواب طلب کرلیا۔
ہائی كورٹ نے عمران فاروق قتل كیس كے ملزم معظم علی كی درخواست ضمانت كی سماعت ملتوی كرتے ہوئے وفاق اور مقدمے كے تفتیشی افسر سے 17 مئی تك جواب طلب كر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ كے جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے عمران فاروق قتل كیس كے ملزم معظم علی كی درخواست ضمانت كی سماعت كی۔ اس موقع پر ملزم كے وكیل منصور آفریدی نے عدالت كو بتایا كہ ایف آئی اے نے میرے موكل معظم علی كو قاتلوں كا سہولت كار قرار دیا ہے حالانكہ معظم علی كے واقعہ میں ملوث ہونے كے بالواسطہ یا بلا واسطہ كوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔
ملزم کے وکیل نے كہا كہ واقعہ كے 5 سال بعد ایف آئی آر درج كی گئی ہے جو معاملے كو مشكوك بنا رہی ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے كہ مقدمے كا فیصلہ آنے تك عدالت درخواست ضمانت منظور كرے۔ وکیل کے دلائل پر فاضل عدالت نے مقدمے كا تمام ریكارڈ اور تفتیشی افسر كو طلب كرتے ہوئے سماعت 17 مئی تك ملتوی كردی۔