غلطیوں سے سیکھنے والے نقصان سے بچ جاتے ہیںریما

 امریکی عہدیداروں کے انٹرویو میں ان کے سامنے پاکستان کا روشن چہرہ رکھا،اداکارہ


این این آئی May 10, 2016
 امریکی عہدیداروں کے انٹرویو میں ان کے سامنے پاکستان کا روشن چہرہ رکھا،اداکارہ فوٹو: فائل

اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ جب آپ کسی سے ملتے ہیں تو اپنی گفتگو کے ذریعے دوسروں کے ذہن پر مثبت یا منفی تاثر چھوڑتے ہیں ، امریکا میں مجھے امریکی عہدیداروں کے انٹرویو کرنے کا موقع ملا تو ان کے سامنے میں نے پاکستان کا روشن چہرہ پیش کیا ۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ مجھے شہرت حاصل کرنے کا شوق تھا اور خدا کی ذات نے مجھے شہرت کے ساتھ عزت بھی دی جس کا میں نے خواب میں بھی تصور نہیں کیا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے جس سے انسان آنے والے وقت میں بڑے نقصان سے بچ جاتا ہے ۔

اداکارہ ریما نے کہا کہ ہماری سب بہنوں کی بچپن سے تربیت کی گئی ہے کہ آپ نے کسی سے بدتمیزی نہیں کرنی، بڑوں کا احترام کرنا ہے ، یہ بنیادی باتیں بچپن سے لے کر آج تک ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں