مکی آرتھرکسی پاکستانی کو اپنا نائب بنانے کے خواہاں
موجودہ بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کو عہدوں پر برقرار رکھنے کا گرین سگنل دے دیا
مکی آرتھر نے بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کو برقرار رکھنے کا گرین سگنل دے دیا، البتہ وہ کسی پاکستانی کو اپنا نائب بنانے کے خواہاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے گذشتہ دنوں ''ایکسپریس'' کو انٹرویو میں کہا تھا کہ دورئہ انگلینڈ تک گرانٹ فلاور کو بیٹنگ اور گرانٹ لیوڈن کو فیلڈنگ کوچ و ٹرینر برقرار رکھا جائے گا۔
البتہ اگر نئے کوچ مکی آرتھرمرضی کے آفیشلز لانا چاہتے ہیں تو تبدیلی بھی ممکن ہوگی، دونوں کے معاہدے ستمبر تک کے ہیں، اس حوالے سے سوال پر مکی نے کہا کہ میں فلاور اور لیوڈن کے ساتھ کام کرنے میں خوشی محسوس کروں گا، دونوں کو پہلے سے جانتا اور آگاہ ہوں کہ ان کے کام کا انداز اچھا ہے، البتہ میری کوشش ہوگی کہ میرا نائب کوئی پاکستانی ہو۔
اس کی مہارت بہتر بنانے کیلیے بھی کام کروں گا تاکہ کسی مرحلے پر وہ خود بھی ٹیم کی کمان سنبھال سکے، ملکی کوچ اس لیے بھی ضروری ہے کہ میرا اصل پیغام کھلاڑیوں تک پہنچتا رہے اور ترجمے کے مراحل میں کھو نہ جائے،اس حوالے سے پی سی بی حکام سے ملاقات میں 1،2 موزوں امیدواروں کے ناموں پر بات کروں گا،یہ کوشش بھی ہوگی کہ تھوڑی بہت اردو سیکھ لوں تاکہ رابطے میں آسانی ہو۔