آسٹریلیا کی جانب سے کرکٹرزکی سلامتی کیلیے ریویوکے نتائج کل جاری ہونگے

ان کا کام فل ہیوز جیسے واقعات سے مستقبل میں بچنے کیلیے سفارشات تیار کرنا تھا


Sports Desk May 10, 2016
انھوں نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی جو اب ریلیز کی جائیگی۔:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کھلاڑیوں کی سلامتی کیلیے ہونے والے ریویو کے نتائج بدھ کو جاری کیے جائینگے۔

آسٹریلوی بورڈ نے 2014 میں سرپر گیند لگنے کی وجہ سے فل ہیوز کی المناک موت کے بعد خصوصی ریویو کمیشن کا اعلان کیا جو میلبورن کے بیرسٹر ڈیوڈ کرٹین پرمشتمل تھا۔ ان کا کام فل ہیوز جیسے واقعات سے مستقبل میں بچنے کیلیے سفارشات تیار کرنا تھا، انھوں نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی جو اب ریلیز کی جائیگی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز پہلے ہی انگلینڈ میں بنے نئے ہیلمٹ استعمال کررہے ہیں جو اضافی گارڈز کی وجہ سے گردن کے عقبی حصوں کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں