پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کررہا ہےایڈم تھامسن

عالمی برادری قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں پرخراج تحسین


ایکسپریس July 21, 2012
عالمی برادری قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں پرخراج تحسین, فوٹو ایکسپریس

برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور انداز سے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کررہا ہے پاکستان نے اس جنگ میںبہت زیادہ قربانیاں دی ہیںجس کوعالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس کو شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں تکنیکی وتربیتی امورپرمکمل معاونت فراہم کر یںگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے رسالپور ملڑی کالج آف انجیئنرنگ میںایک تربیتی کورس میں 20 فارغ التحصیل پولیس افسران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاحکومت پاکستان وحکومت برطانیہ کے مشترکہ تعاون سے خیبرپختونخوا پولیس کوشدت پسندوں کے خلاف جنگ میں تکنیکی وتربیتی امور پرمشتمل پروگرام کے تحت پہلی بم ڈسپوزل اینڈ ایمونیشن جیمرزکورس کی تربیتی کورس کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ تقریب میں خیبرپختونخوا پولیس کے اے آئی جی محمد مسعود اور پاک فوج کے ٹرینگ کمانڈر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں