’را‘ ایجنٹ صدام جتوئی کی خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے دوستی کا انکشاف

دوران تفتیش کئی اعترافات کر لیے، عدالت نے سی ٹی ڈی کی درخواست پر ملزم کا 2 روزہ ریمانڈ دیدیا


Staff Reporter May 10, 2016
ملزم نے کیماڑی کارساز ، فیصل، مہران بیس کی تصاویر بھارتی ایجنسی کو ارسال کی تھیں، حکام فوٹو: فائل

پولیس نے 'را' کے ایجنٹ صدام حسین جتوئی کوعدالت میں پیش کردیا اور 2 روز کا جسمانی ریمانڈبھی حاصل کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم صدام حسین جتوئی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سلمان امجد صدیقی کے روبرو پیش کیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو 16 اپریل کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کیا تھا اور اس سے تحقیقات کیلیے نظربند کیاگیاتھا، اس دوران ملزم کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش کیا گیا، ملزم صدام حسین جتوئی نے دوران تحقیقات 'را' کا ایجنٹ ہونے کا اعتراف کیا اور بتایاکہ خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے دوستی کی۔

کیماڑی ، فشری ، کارساز ، فیصل بیس، کوسٹ گارڈ اور مہران بیس کی اہم تنصیبات کی تصاویر بنائیں اور بھارت کی خفیہ ایجنسی کو ارسال کی تھیں۔ ملزم نے ملکی سالمیت کونقصان پہنچایاہے، پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے ملزم کے جسمانی ریمانڈکی استدعاکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں