راولپنڈی اور ساہیوال میں قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا
محمد منشاء نے 2001 میں ڈکیتی کے دوران محمد سلیم نامی شخص کو قتل کیا تھا۔
لاہور:
سینٹرل اور اڈیالہ جیل میں قتل کے 3 مجرمان کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قتل کے2مجرمان ظفراقبال اورمرزا سرفراز کو پھانسی دے دی گئی۔ ظفراقبال نے دیرینہ دشمنی پر1994 میں11 افراد کوقتل کیاتھا جب کہ مرزاسرفرازنے1993 میں تھانہ گوجر خان کے علاقے میں قتل کیا تھا۔
دوسری جانب ساہیوال میں قتل کے مجرم محمد منشاء کو تختہ دارپر لٹکا دیا گیا۔ محمد منشاء نے 2001 میں ڈکیتی کے دوران محمد سلیم نامی شخص کو قتل کیا تھا۔
واضح رہے کہ دسمبر2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد سے ملک میں دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 400 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔